نواز،زرداری کا سیاسی ماحول ٹھنڈا کرنے کے لیے مشترکہ مری پلان سامنے آگیا

58

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا مری میں موسم انجوائے کرنے کا پروگرام،ٹھنڈے اور خوشگوار موسم میں سیاسی گرمی کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قائد نواز شریف مری میں پڑاوٗ ڈالنے کیلئے آج روانہ ہونگے اور تقریباً ایک ہفتہ وہاں قیام کرینگے۔اس دوران شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔علاوہ ازیں کئی دیگر سیاسی رہنماوٗ ں سے بھی ملاقاتیں ہونگی جن میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی اور گرم سیاسی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی سعی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں