نیلم (سٹیٹ ویوز)نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں گذشتہ کئی سال سے کرپشن کی خبریں آ رہی ہیں مگر نام نہاد آزاد کشمیر حکومت کے کسی ذمہ دار یا پھر کرپشن پر نظر رکھنے والے کسی ادارے یا حکومتی ایجنسی نے آج تک اس پر نوٹس نہیں لی.ا اس کے علاوہ نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کا ایڈمن آفیسر کئی مظلوم اور غریب لوگوں سے ان کو ادارے میں ملازمت دلانے کے نام پر کروڑوں روپیہ ہضم کر چکا ہے، نہ تو کسی غریب کو آج تک نوکری ملی اور نہ ہی اکثر یت کے پیسے واپس ملے.
ریاستی عوام کو بتایا جائے کے یہ نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ عوام کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے یا پھر عوام کو لوٹنے اور غریب لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے لیے؟؟ ان خیلالات کا اظہارجموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے مرکزی چیئرمین صداقت مغل کشمیری سٹیٹ ویوز سے گفتگو میں کیا.ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کے یلم ڈویلپمنٹ بورڈ کی کرپشن کے متعلق گذشتہ سالوں سے جو خبریں سوشل میڈیا پر تھیں ان کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ادارے میں کرپشن کرنے والوں، ملازمت دینے کے نام پر غریب لوگوں کی رقم لوٹنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی علم میں لائی جائے .
نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کا ایڈمن آفیسر گذشتہ کئی سال سے ادارے میں کرپشن کر رہا ہے مگر تعجب ہے کے اس ریاست میں کیا کوئی ایسا ادارہ نہیں جو اس کرپشن پر نظر رکھے اور کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرے. حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ نیلم کے لوگوں کی فلاح کے لیے بنائے گے ادارے یلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں کرپشن کرنے والوں اور ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے ادارے کے کرپشن میں ملوث ملازمین اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف فل الفور کاروائی عمل میں لائی جائے.
بصورت دیگر نیلم کے لوگوں کا استحصال ل ہوتا رہے گا جو نیلم کے لوگ زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے. صداقت مغل کشمیری نے کہا کے ایک طرف ہمیں کہا جاتا ہے کے سینتالیس کو مہاراجہ کے مظالم کے خلاف بغاوت کی مگر آج ہر ادارے بالخصوص نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ میں حکمرانوں نے چھوٹے چھوٹے مہاراجے بھٹائے ہوئے ہیں جو عوام کا استحصال کر رہے ہیں مگر ان کے خلاف قانون خاموش ہے .نیلم کے نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ، میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کریں اگر پھر بھی حکومت نے کاروائی نہ کی تو پھر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی اپنا لائحہ عمل دےگی۔