مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)اہلسنت والجماعت نے22 فروری یوم شہادت بانی جماعت امام سنی انقلاب مولانا حقنواز جھنگوی شہید کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ اپنے عظیم قائد شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ محسن اہلسنت کے مشن پر چلتے ہوئے اپنی جان قربان کردیں گے لیکن ان کے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے .
اس موقع پر ترجمان اہلسنت والجماعت مظفر آباد سمیت دیگر ضلعی ذمہ داران جن میں ضلع مظفرآباد کے صدر امجد عباسی جنرل سیکرٹری راجہ عبدالشکور مالیات شرجیل عباسی قاضی ندیم آفتاب عباسی شاہد جھنگوی انجم قریشی احسان الرحمن فیاض عباسی عمران مغل کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی جان قربان کرکے اہلسنت کا ایمان بچایا ہے جو کفر کتابوں میں چھپا ہوا تھا.انھوں نے اسے ہر چوک چوراہے پر بیان کرکے ان کی کفریہ عقائد سے اہلسنت کو بیدار کیا ہے.