آزادکشمیر کا دارلحکومت غیر اعلانیہ طور پر اسلام آباد منتقل ،عوام کی خواری کے ذمہ دار وزیراعظم آزادکشمیر ہیں،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی آزادکشمیر

33

مظفرآباد( سٹیٹ‌ویوز)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتاز نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو 10 ماہ میں چند مخصوص ریاستی دوروں اور لوگوں کو منہ دیکھانے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ انوارالحق نے عملاً دارالحکومت کو اسلام آباد منتقل کر کے ریاست کے ساتھ بڑی ناانصافی کی ہے۔انوار سرکار کے 10 ماہ میں ریاست کے لوگ مایوس ہو چکے ریاستی مشینری اسلام آباد منتقل ہونے سے آزاد کشمیر بھر سے اپنے کام کاج کے سلسلے میں آنے والے لوگوں دارالحکومت میں خوار ہونے لگے۔

انوار الحق نے ابھی تک کوئی میگا پراجیکٹ تک نہیں شروع کیا۔ریاست میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں سارے اختیارات وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ کر یہ سمجھ لیا کہ وہ ریاستی معاملات کو بہتر چلا رہے ہوں جبکہ حقیقت میں سارا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔رات کی تاریخی میں بننے والے وزیر اعظم کو ریاستی اداروں کی مشکلات تک کا عمل نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں۔آزاد کشمیر میں نہ صحت کی سہولیات ہیں اور نہ ہی تعمیر وترقی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کو لوگوں کی مشکلات کا علم تک نہیں آخر انوار الحق کون سی ریاست کے وزیراعظم ہیں۔عوام آٹے بجلی اور دیگر مطالبات کیلئے کئی ماہ سے احتجاج پر ہیں۔انوار الحق کے منہ سے اسلام آباد میں بیٹھ کر ریاست کو چلانے کی بات صرف لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے ہیں۔ وزیراعظم سمیت وزراء اور سیکرٹریز نے اسلام آباد میں ڈیرے جما رکھے ہیں جس کا آزاد کشمیر کے شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ وزیراعظم کے گڈ گورننس کے دعوے بھی ہوائی ثابت ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں سابق وزیراعظم و صدر جماعت سردار عبدالقیوم نیاز نے عوام کیلئے دروازے کھول کر ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ہی حقیقی اور عوام جماعت ہے جس کو اپنے لوگوں کے مسائل کا علم ہے۔بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق پی ٹی آئی دوبارہ آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر عوام کی تعمیر وترقی کے رُکے ہوئے کاموں کا آغاز کر کے انقلابی دور کا آغاز کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں