قتل یا خود کشی؟ روپڑی سے 12 سالہ بچے کی پھندا لگی نعش برآمد

47

کھوئی رٹہ( اظہر ملک سے)قتل یا خود کشی؟ روپڑی سے 12 سالہ بچے کی پھندا لگی نعش برآمد. علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا. والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے. علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی. نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں.تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں روپڑی کے رہائشی 12 سالہ بچے محمد یوسف ولد شمریز قوم بھٹی کی پھندا لگی نعش قریبی جنگل سے برآمد ہوئی.

بچہ چھٹی کلاس سے گذشتہ روز ہی پاس ہوا تھ.ا نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو لایا گیا .جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا ءکے حوالہ کیا گیا. ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کی موت پھندا لگنے سے ہوئی .جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں. تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے .تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے تحقیقات شروع کر دیں بچے کی موت سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا. والدین غم سے نڈھال ہو گئے .ادھر عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اتنی کم عمر کا بچہ خود کشی نہیں کر سکتا. پولیس جلد تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں