اوکاڑہ (رانا آصف جبّار سے ) المصطفیٰ ویلفئر سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام دانتوں کی بیماریوں کے علاج و معائنہ کیلئے عبداللہ جنرل ہسپتال اوکاڑہ میں ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ کا اہتمام کیا گیا المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کراچی کی طرف سے ماہر اور کوالیفائیڈ ڈینٹسٹ ڈاکٹرز نے اس پروگرام کو بہت ہی پروقار اور احسن طریقے سے منظم کیا.
ڈاکٹر زرک خان، ڈاکٹر رحیم جونیجو، ڈاکٹر ذیشان زاہد وڑائچ، ڈاکٹر احسن علی، ڈاکٹر عباس عقیل، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈاکٹر محمد حلال خان، ڈاکٹر علی رضا ملک، ڈاکٹر سعد قدیر، نے طبی ماہرین ڈاکٹر طلحہ اور ڈاکٹر عمیر الطاف کی نگرانی میں سینکڑوں مریضوں کو دانتوں کے امراض کی تشخیص صفائی اور علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کیں برگیڈیئر ڈاکٹر ناصر منصور، سید محمد زاہد گیلانی (دیپالپور) نے ڈینٹل کیمپ کا افتتاح کیا.
افتتاحی تقریب میں الحاج باؤ محمد اکرم ڈائریکٹر عبداللہ جنرل ہسپتال، پروفیسر حافظ مصدق علی راؤ، چوہدری عامر مشتاق، حافظ حفیظ اللہ صدیقی، عبدالستار خاں لودھی، محمد سعید طاہر، مرزا محمد یونس، رانا محمد عتیق اسلم، محمدامین ساجد کمیانہ، قاری سعید احمد الازہری، سمیت انجمن تاجران صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی سماجی راہنماوں اور عوام نے مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ کے رضاکاروں کو دل کھول کر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے غریب و نادار شہریوں کیلئے نعمت قرار دیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی ضلع اوکاڑہ کے صدر محمد اسلم ندیم رانا نے بتایا کہ عنقریب ضلع بھر میں مختلف جنرل میڈیکل اور چالڈرن میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی نے حالیہ سیلاب میں تین دن پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانا اور مفت ادویات بھی فراہم کی تھیں.