لنڈی کوتل:رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ضعلی انتظامیہ کا لائحہ عمل سامنے آگیا

46

لنڈی کوتل( ہجرت علی آفریدی سے)رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ضعلی انتظامیہ ڈی سی ہاؤس میں ایک لائحہ عمل طے کر رہی ہے. جہاں تمام ریٹس بھی طے کئے جائیں گے. رمضان المبارک کے مہینے میں اوور پرائس کو برداشت نہیں کیا جائے گا عوام اور دکاندار ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو فوری اور مناسب ریلیف مل سکے.

میڈیا کا اس حوالے سے کردار اہمیت کا حامل ہے. لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر کے اس کاوش کو سراہتے ہیں. ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل رمیز علی کا رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول بارے میٹ دی پریس سے اظہار خیال. لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں رمضان المبارک میں اشیائے خردونوش کے حوالے سے کمیٹی اور پرائس کنٹرول کے سلسلے میں میٹ دی پریس کا اہتمام کیا گیا.

جس میں تحصیل لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیز علی ایس ٹینو نوید شلمانی، تحصیل کونسل کے چیئرمین حاجی شیر آفریدی. حاجی خان شینواری، بازار تاجر یونین کے سابق صدر جعفر شینواری، مولا قصاب پولٹری فورم کے شفیق شینواری، یاسین شینواری و دیگر نے شرکت کی. میٹ دی پریس سے اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی شیر آفریدی نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خردونوش کے پرائس کنٹرول کے سلسلے میں تحصیل چیرمین شاہ خالد شینواری اور ضلعی انتظامیہ بازار کے دکانداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینگے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے.

بازار تاجر یونین کے سابق صدر حاجی جعفر شینواری، شفیق مولا یاسین و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے کے مناسب ریٹس پر عوام کو اشیاء خردونوش کو یقینی بنانے میں کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں