121

68 سالہ برطانوی خاتون کی 28 سالہ پاکستانی لڑکے کو دل دے بیٹھی

محبت کی کوئی عمر نہیں یہ کبھی بھی کہیں بھی اور کسی سے بھی ہو سکتی ہے، اسی محبت کا ایک ثبوت 68 سالہ برطانوی خاتون کی 28 سالہ پاکستانی لڑکے سے محبت کی کہانی ہے۔مقبول امریکی رئیلٹی شو ’ 90 Day Fiancé ‘ پر ایک برطانوی خاتون کی پاکستانی لڑکے سے محبت کی کہانی شیئر کی گئی ہے۔جس میں پیٹ نامی خاتون نے بتایا کہ میں سیم نامی پاکستانی لڑکے سے 20 ماہ سے گفتگو کر رہی ہوں، ہم ابھی تک ایک دوسرے سے ملے نہیں ہیں، میں دنیا کے ایک کنارے پر ہوں اور سیم 5000 میل دور دوسرے کنارے پر، میں اس سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں۔

برطانوی خاتون نے بتایا کہ سیم 28 سال کا ہے وہ مجھ سے بہت چھوٹا ہے وہ خوبصورت ہے۔دوسری جانب پاکستانی نوجوان سیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں بطور نرس کام کرتا ہے، برطانیہ جانا میرا خواب ہے جس کیلئے پیٹ نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ میری مدد کریں گی۔سیم کے مطابق پیٹ سے پہلے میری زندگی میں کئی دوست تھے لیکن کوئی گرل فرینڈ نہیں تھی، میں پیٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملا وہ بہت رحمدل، محبت کرنے والی اور مددگار خاتون ہیں، یوکے کا ویزا ملنے کے بعد میں پیٹ کے ساتھ رہوں گا اور پھر وہی ملازمت بھی کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں