اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )راجہ قمر الزمان میڈیا کوآرڈینیٹر ہمراہ سابق وزیراعظم وصدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ انوار حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، جلد حکومت کاخاتمہ ہو گا، حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور موجودہ وزیراعظم وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں۔ عوامی اعتماد کھوجانے کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں حکومت کی نااہلی سے تمام شعبے اپاہچ کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں.
انوار الحق نے ریاستی عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا،ریاست کو ایک شخص کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ریاست بدحالی کا شکار ہے عوام موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پرآچکی ہے عوام اس کرپٹ حکومت سے تبدیلی چاہتے ہیں انوار الحق کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے کسی وقت بھی وزارت عظمی کی تبدیلی کا بغل بج سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا دور حکومت ریاستی عوام کے لیے سنہری دور تھا.
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کبھی کسی قبیلے اور برادری کی سیاست نہیں کی جب بھی کچھ کیا ہے اور ریاست اور عوامی حقوق کے لیے ہمیشہ اپنی اواز بلند کی جس کی ازاد کشمیر میں بے شمار زندہ مثالیں موجود ہیں انہوں نے لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے خواہ کوئی بھی کسی بھی برادری کا ہو وه سردار تنویر الیاس کے لیے قابل احترام رہا سردار تنویر الیاس خان نے کھبی مایوس نہیں کیا ، بلاشبہ سردار تنویر الیاس خان باصلاحیت با کردار اور کامیاب سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ازاد کشمیر بھر میں عوام کے ساتھ نہایت مخلص اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں اج بھی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں آزاد کشمیر کی عوام جلد خوشخبری سنیں گی.