راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)ایس ایس پی راولاکوٹ خاور علی شوکت نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کیخلاف گھیراؤ تنگ کرنے کیلئے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، منشیات فروشوں کا نیٹ ورک گرفتار ، 11 کلو چرس ، 42بوتل شراب، 10 لیٹر شراب، 13 پستول ،1 کلاشنکوف ، 3 رائفل، 1 رپیٹر اور 134 گولیاں برآمد، 1 گرینیڈ ، 56 ہزار ڈرگ منی برآمد کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 4 ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف 87 مقدمات میں 99 ملزمان گرفتار ہوئے ۔30 کلو چرس ، 195 بوتل شراب، 10 لیٹر ، 1 کلو ہیروئن، 65 گرام آئس برآمد ہوئی۔ اسلحہ ناجائز کے 34 مقدمات میں 35 ملزمان گرفتار ہوئے جن سے 1 کلاشنکوف ، 10 رائفلز ، 34 پستول ،2 ایم پی 5 رائفلز ،7 خنجر ،1 گرینیڈ، 10 میگزینز اور 216 گولیاں برآمد ہوئیں۔
ایس ایس پی راولاکوٹ خاور علی شوکت نے منشیات فروشوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا آغاز کردیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
43