صدر سپریم کورٹ بار نے ہیلتھ کارڈ کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

43

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)صدر سپریم کورٹ بار کا وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد کا خط۔ آزاد کشمیر میں صحت کارڈ کی بحالی کا مطالبہ۔ راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو بذریعہ مکتوب وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک پاکستان کو معاشی و دیگر بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیےمسئلہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھیں گے۔ راجہ سجاد نے مکتوب میں وزیراعظم پاکستان کی توجہ آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ کی بندش کی جانب مبذول کرواتے ہوئے لکھا ہے کہ صحت کارڈ کی اجرائیگی سے آزاد کشمیر کے لوگوں کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولتیں میسر تھیں مگر جنوری 2024 کے بعد آزاد کشمیر کے لوگوں سے یہ سہولت چھین لی گئی جسں سے عوام ایک بنیادی سہولت سے محروم ہوگئے۔ صدر سپریم کورٹ بار نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے آزاد کشمیر کے شہریوں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت کو بحال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں