مریم نواز نے رمضان پیکیج کے حصول کے لیے لائنوں میں نہ لگنے کی خوشخبری سنادی

45

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج پر کام جاری ہے یقین دلاتی ہوں کہ لوگوں کو فائدہ اٹھانے کے لیے قطاروں میں لگنا نہیں پڑے گا۔یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلی میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں میں نے قوم سے کچھ وعدے کیے تھے آج وعدوں کی تکمیل پر فوری کام شروع کر دیا گیا ہے، ہمیں سب سے پہلا چیلنج رمضان پیکیج کے حوالے سے تھا 76 سالوں میں ہم ایسی پہلی کوشش کرنے جا رہے تھے ہمیں لائنوں میں لگا کر چیزوں کی تقسیم غیرمناسب ہوتا تھا یقین دلاتی ہوں کہ لوگوں کو رمضان پیکیج کے لیے قطاروں میں لگنا نہیں پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں