پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

54

کراچی(سٹیٹ ویوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،100 انڈیکس کی 401پوائنٹس کےاضافے سے 66005 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی، ڈالر 4 پیسے مزید سستا ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں