پی ٹی آئی پونچھ ڈویژن نے مرکزی قیادت کی ہدایت پر اتوار کو احتجاج کی کال پر لبیک کہ دیا

69

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ہدایت پرپی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اتوار کو پورےآزادکشمیر میں احتجاج کی کال دی ہے. پونچھ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں اس سلسلہ میں ایک عظیم الشان ریلی اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس کی قیادت آزاد کشمیر کے صدرخودکرینگے. اس حوالے سے کل بروز ہفتہ ایک بجے سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے.

جسکی صدارت سردار نئیر ایوب کریں گے.اتوار کوریلی کاآغاز 12بجےدن کالج گراؤنڈ سےہوگا. شہر کاچکرلگانےکے بعد احتجاجی پروگرام ہوگا.اس حوالے سے تمام زمہ داران سےان دونوں پروگرامز میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے .پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پرہونے والے احتجاج عوام شرکت کویقینی بناکر اپنی نسلوں کی آزادی کی جنگ میں اپنا حصہ ڈالیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں