لائف لائن فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ) کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے میدان میں‌اتر گئی

36

ہجیرہ (سٹیٹ ویوز)لائف لائن فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ) کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے میدان میں‌اتر گئی .لائف لائن فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ) نے امسال دس روزہ شجرکاری مہم کا آغاز مورخہ 28 فروری2024 کو کیاجو گزشتہ روز بحسن خوبی اختتام پذیر ہو گیا۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے لائف لائن فاونڈیشن کا یہ اہم کارنامہ ہے اس موقع پر صدر لائف لائن فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ) یاسر اتفاق نے بتایا کہ ان دس روزہ شجرکاری مہم کے دوران تنظیم نے تتہ پانی سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے ۔یہ لائف لائن فاونڈیشن کی چھوٹی سی کوشش تھی اب باقی لوگ بھی اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے حصے کے پودے لگائیں ان کا کہنا تھا کہ انسانی جسم میں جس طرح پھیپھڑے اہمیت رکھتے ہیں اسی طرح زمین پر درختوں کی اہمیت ہے۔ درخت قدرتی فضائی فلٹر کا کام کرتے ہیں جس کے ذریعے ہوا کو صاف بنانا ممکن ہے۔

احادیثِ نبویہ ﷺ میں بھی شجرکاری کے حوالے سے صریح ہدایات ملتی ہیں۔ ایک روایت میں شجر کاری کو صدقہ قرار دیتے ہوئے آپ ﷺ نے فرمایا:
’’جو مسلمان درخت لگائے یا کھیتی کرے اور اس میں پرندے،انسان اور جانور کھالیں تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔‘‘ (بخاری)
نبی کریم ﷺ نے حالتِ جنگ میں بھی قطع شجر کو ممنوع قرار دیا ہے۔ آپ ﷺ لشکر کی روانگی کے وقت دیگر ہدایات کے ساتھ ایک ہدایت یہ بھی فرماتے تھے کہ :’’کھیتی کو نہ جلانا اور کسی پھل دار درخت کو نہ کاٹنا۔‘‘

اس موقع پر صدر لائف لائن فاونڈیشن نے ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ یہ تمام کریڈیٹ ان معزز ڈونرز کے نام کرتا ہوں جن کے تعاون سے ہمارے خدمت انسانیت کے اہداف کا حصول ممکن ہو رہے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان شریف آ رہا ہے اس ماہ کریم میں فاؤنڈیشن ضرورت مند و مستحق افراد کے لیے مختلف پروجیکٹ لانچ کر رہی ہے جس میں فروٹ اسٹال اور فری راشن بیگ وغیرہ کی تقسیم کی جائیگی ۔ مخیر حضرات سے اس حوالے سے خصوصی مالی تعاون کی بھرپوراپیل کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں