برطانیہ میں مقیم عظیم کشمیری رہنما نجیب افسر نے جموں کشمیر لبریشن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

65

مظفرآباد ( سٹیٹ ویوز) برطانیہ میں مقیم عظیم کشمیری رہنما، محقق اور کشمیر کے قانونی و آئینی پہلوجات پر انتہائی مہارت رکھنے والی شخصیت نجیب افسر نے جموں کشمیر لبریشن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 10 مارچ 2024 کو سنٹرل پریس کل مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجیب افسر نے کہا کہ ہم گذشتہ دہائیوں سے ریاست جموں کشمیر کی وحدت، آزادی، آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کو مضبوط بنانے اور عوامی فلاح کیلئے عملی بنیادوں پر اقدام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اور میرے احباب کی خواہش تھی کہ تحریک آزادی کی وکالت اور آزاد کشمیر میں جمہوریت کو پروان چڑھانے اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے ریاستی سیاسی جماعتوں میں سے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی جائے۔ اس ضمن میں ہم نے تمام ریاستی جماعتوں کے دستور، منشور ، اغزاض و مقاصد اور کشمیر کی آزادی کے لیے فراہم کردہ روڈ میپ کا بغور مطالعہ کیا اور عوامی سطح پر بھی مشاورت کی۔

جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ جموں کشمیر لبریشن لیگ اور نظریہ خورشید ہی واحد قابلِ عمل پلیٹ فارم نظر آیا۔ سو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم جموں کشمیر لبریشن لیگ کے قافلہ کا حصہ بنیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاستی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جموں کشمیر لبریشن لیگ کو مضبوط بنائیں گے اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

پریس کانفرنس کی صدارت مرکزی صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے کی۔ سیکرٹری جنرل دلاور خان ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزر میر عبدالطیف ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ، ضلعی چئیرمین لبریشن لیگ یوتھ بورڈ عبدالقادر جیلانی، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عطاء اللہ دینپوری کے علاوہ متعدد ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں