تحریر:جمیلہ خان
ہماری ریاست میں تعلیم کی بہتری کیلئے سرکاری اور پرائیوٹ دونوں سیکٹر ملکر کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ریڈ فاؤنڈیشن کا کردار جس کو اس کے تین پہلو میں سمایا جاسکتا ہے ۔اول ریڈ فاؤنڈیشن تعلیم کے میدان میں دوسرے اداروں کی طرح کردار ادا کر رہا ہےاور آزاد کشمیر میں پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے بڑا سیٹ اپ ہے۔دوسرا پہلو کہ ریڈ فاؤنڈیشن میں تربیت پر فوکس کیا جارہا ہے اور بڑی کلاسسز میں بچے اور بچیاں الگ الگ سیٹ اپ میں ہیں۔بچوں اور اساتذہ دونوں کی عملی تربیت ہر اعتبار سے ہو رہی ہے۔ بہت ہی منظم انداز میں یہ اپنے کام کو کررہے ہیں۔تیسرا پہلو یتیم بچوں کیلئے مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی سپورٹ جو سب سے اہم پہلو ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے نیک کام میں برکت عطا فرمائے ۔اور انہی خلوص اور اسی لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
علم روشنی ہے۔آج کے اس ترقی یافتہ دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بہت ضرورت ہے ۔ ریڈ فاؤنڈیشن کو اس بات پر فخر ہیکہ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ہم نے بچوں کو تعلیم بھی دینی ہےلیکن خصوصی طور پر ان کی تربیت پر توجہ دینی ہے۔تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔مجھے خوشی ہے کہ ہمارا ادار ہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے. والدین بہت تعاون کررہے ہیں لیکن اب والدین نے اس تعاون کے دائرے کو بڑھانا ہے۔یہ بچے کل
ہمارےسیاستدان ،ڈاکٹر،انجنیئرز اور مختلف فیلڈز میں ہوں گے۔ہمیں ان کی اخلاقی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دینی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او باغ ڈاکٹر محسن گردیزی ،پروفیسر آفتاب ،راجہ پرویز ،راجہ حبیب ،پرنسپل مڈل سکول ریڈ فاؤنڈیشن مس رفعت،مدرس سمیع اللہ صاحب ودیگر نے سالانہ رزلٹ کی تقریب کے موقع پر کیا۔
پرنسپل ادارہ ہذا نے کہا کہ آپ سارے والدین ہمارے مہمان ہیں۔اور یہ پروگرام آپ کا اور بچوں کا ہے۔بچوں نے جس انداز سے پرفارم کیا۔اس سے میرا اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔میں اپنی ساری ٹیم ،اپنی اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے بہت محنت کی۔میں آج کے اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی ایچ او باغ ڈاکٹر محسن علی گردیزی،پروفیسر آفتاب،مدرس سمیع اللہ ودیگر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس موقع پر بچوں نے،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،ٹیبلو،تقاریر و دیگر ایٹمز پیش کرکے داد وصول کی۔عوام علاقہ نے پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سکول جھڑ غنی آباد اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں مڈل سکول ریڈ فاؤنڈیشن جھڑ غنی آباد کی سالانہ رزلٹ کی تقریب میں ڈی ایچ او باغ ڈاکٹر محسن علی گردیزی ،پروفیسر آفتاب ،مدرس سمیع اللہ ،راجہ پرویز،راجہ حبیب ودیگر نےبچوں کو انعامات تقسیم کیے ۔