مقبوضہ جموں وکشمیر کے صحافیوں کے فورم یونائنٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن ” یکجا ” کے وفد نے صدر عبد الطیف ڈار کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کیساتھ ملاقات کی اور انہیں پھولوں کے گل دستے پیش کرکے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی استعداد کار بڑھانے میں تندہی سے کام کریں گے۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب عہدیداران کیساتھ تصاویر بھی بنائی گئیں۔ ملاقات کی خاص بات یہ ہے کہ نیشنل پریس کلب کی نو منتخب سیکرٹری نیئر علی نے یکجا وفد کا شکریہ ادا کیا اور عزت افزائی کرتے ہوئے وفد کیساتھ خصوصی فوٹو سیشن بھی کرایا ہے ۔ کچھ چھوٹے چھوٹے مسائل بھی مختصراً پریس کلب عہدیداران کیساتھ زیر بحث لائے گئے ہیں اور ان کی جانب سے مثبت طرز عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔وفد میں جنرل سیکرٹری ارشد میر ‘ سیکرٹری فنانس چوہدری محمد رفیق اور سابق صدر نعیم الاسد بھی شامل تھے۔
یکجا وفد کی نو منتخب نیشنل پریس کلب عہدیداران کیساتھ ملاقات’ تہنیت کا اظہار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
52