ہجیرہ (سٹیٹ ویوز)ماہ مقدس رمضان المبارک میں فلاح انسانیت میں سرگرم فلاحی ادارے لائف لائن فاؤنڈیشن (رجسٹر) نےمستخق افراد کو ریلیف دینے اور انکے دسترخوان کو سجانے کے لیےپروجیکٹ افطار سب کے لیے، کا آغاز کر دیا۔اس منفرد پیکج کے آغاز سے قبل تتہ پانی شہر میں باضابطہ دعائيہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر لائف لائن یاسر اتفاق کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسلر ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ کے علاوہ معززین علاقہ اور تنظیمی عہدیداران و رضاکاروں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے صدر لائف لائن کا کہنا تھا کہ غرباء و مساکین کے دستر خوان کو سجانے کے لیے اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے۔ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے دور میں غرباء کے لیے افطاری کے لئے فروٹ اور دیگر سامان کی خریداری انتہائی مشکل ہے۔ ہم نے ڈونرز کے خصوصی تعاون سے اس پراجیکٹ افطار سب کے لیے،، کا آغاز کر دیا جس کے پہلے روز ایک ہزار روپے فروٹ کا پیکچ تین سو روپے میں دیا گیا جس سے سینکڑوں مستخق افراد مستفید ہوۓ۔

افطار سب کے لیے* کا پہلا دن انتہائی کامیاب رہا۔پیکج میں کیلا مالٹا سیب اور کجھور شامل ہیں اور اس کے علاوہ 5 مدارس میں فروٹ ڈرائیو چلائی گئیں.انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کی رحمت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔ رمضان المبارک
کیے گۓ صدقہ و خیرات کا اجر بہت زیادہ ہے کیونکہ یہی وہ مہینہ ہے جس میں نیکیوں کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔
اس رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کی مدد کر کے ہم نہ صرف سفید پوش بھائیوں کی دنیاوی تکلیفوں کو کم کر سکتے ہیں بلکہ آخرت میں بھی اجر کا حقدار بن سکتے ہیں۔آپ کا عطیہ ان گنت خاندانوں کے لیے خوشی کا باعث بن سکتا ہے ۔اللّہ اُن تمام پوشیدہ ہاتھوں کو سلامت رکھے جن کی وجہ سے یہ پراجیکٹ ممکن ہو رہاہے۔
صدر لائف لائن فاؤنڈیشن (ر) نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ اگر آپ لوگوں کا اسی طرح تعاون رہا تو مزید اِس پلان کو بڑھاتے ہوۓ مستحق لوگوں کے دسترخوان تک فروٹ پیکچ اور راشن پیکچ پہنچایا جائے گا
انھوں نے ڈونرز سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ اگر آپ ایک دن فروٹ اسٹال کے سپانسر بننا چاہتے ہی تو اِس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
03406598890
LLF ABL Account
51800020050773290012
PK07ABPA0020050773290012