الحمدللہ مری سوراسی کے دونوں بھائی شفقت اور اویس ستی جو گاڑی کے جانسے میں آنے کے بعد کچے کے ڈاکوں نے اغوا کر لیا تھا وہ اب باحفاظت اپنے گھر مری پہنچ گئے ہیں اس میں عدنان مرتضی عباسی کے بڑے بھائی دوست بلوچستان آواران کے سردار میر اکرم بلوچ اورانی صاحب نے اہم کردار ادا کیا.
عدنان مرتضی عباسی نے اپنے دوست سردار میر اکرم بلوچ اورانی صاحب سے مغوی بھائیوں کے عزیز داروں کے ہمراہ ملاقاتیں کیں. جس میں عدنان مرتضی عباسی، راجہ شہباز، عمر نوید ستی، معین عباسی موجود تھ.ے ملاقات میں شفقت اور اویس ستی کے گاڑی کے جانسے میں آنے اور کچے کے ڈاکوں کا اغوا کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی.
جس پر سردار میر اکرم بلوچ اورانی نے ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر احساس اداروں کی مدد سے دونوں بھائیوں کو بغیر تاوان کے بازیاب کروایا .جس پر مغوی بھائیوں کے والدین رشتےداروں نے بازیابی پر سردار میر اکرم بلوچ اورانی ڈی جی رینجرز سندھ اداروں کے اہلکاروں اور کرنل انوار، عدنان مرتضی عباسی، راجہ شہباز، عمر نوید ستی، معین عباسی اور دیگر دوستوں کا شکریہ ادا کیا.