وادی لیپہ میں یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور

64

وادی لیپہ ( رضوان اعوان سے)یوٹیلٹی سٹور لیپہ رمضان پیکج نہیں مل رہا .عوام یوٹیلٹی سٹور لیپہ کے چکر لگا لگا کر رل گئے. وزیراعظم پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا تھ.ا یوٹیلٹی سٹور لیپہ رمضان پیکج ابھی تک عوام کو دستیاب نہیں ہو سکا. یوٹیلٹی سٹور لیپہ پر نہ چینی ہے نہ ہی گھی ،نہ کوئی مشروبات دودھ بھی نہیں ہے نہ ہی دالیں ہیں عوام یوٹیلٹی سٹور کے چکر لگا کر تنگ آگئی ہے .

پانچ روزے ہو چکے ہیں. یوٹیلٹی سٹور لیپہ پر ابھی تک رمضان پیکج نہیں ہے .جبکہ یوٹیلٹی سٹور لیپہ پر جو چیزیں دستیاب ہیں وہ مہنگے داموں مل رہی ہیں . ان پر رمضان پیکج نہیں ہے .عوام وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، کمشنر مظفراباد ڈویژن،ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی ،اسسٹنٹ کمشنر لیپہ ، یوٹیلٹی سٹور آزاد کشمیر کے ذمہ داران سے یہ مطالبہ کیا ہے فوری طور پر وادی لیپہ یوٹیلٹی سٹور لیپہ پر رمضان پیکج اشیائے خورد و نوش مہیا کی جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں