سعودی عرب میں مقیم راولاکوٹ کے رہائشی نے اپنی بیوہ والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری کو جعلی مقدمہ کا شاخسانہ قرار دے دیا

49

راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں مقیم راولاکوٹ کیتھان کے رہائشی سردار کاشف خان نے اپنی بیوہ والدہ اور چھوٹے بھائی کی گرفتاریوں کو جعلی مقدمہ قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے. اوورسیز کشمیری اور پاکستانی ہوں، رشتہ داروں کی نا انصافیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا، راولاکوٹ پولیس ہمارے خلاف پارٹی بن کر با اثر شر پسند عناصر کا ساتھ دے رہی ہے اس لیے وزیراعظم، آئی جی پولیس میری والدہ اور بھائی کو رہا کرتے ہوئے جعلی مقدمہ ختم کرائیں۔

دہمنی کیتھان سے تعلق رکھنے والے سردار کاشف خان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ میرے کزن سردار عمران، سردار حارث امجد وغیرہ ہماری زمین پر قابض ہونا چاہتے ہیں، تمام عدالتوں کے فیصلے ہمارے حق میں ہیں، عدالت کی ہدایت پر بھی پولیس ہماری درخواستوں پر ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی.

ملزمان با اثر ہیں، ملی بھگت سے پولیس کو ہمارے خلاف استعمال کر رہے، ہمیں میرٹ پر انصاف دلایا جائے۔ سردار کاشف نے کہا کہ میری بوڑھی والدہ اور چھوٹے بھائی کو پولیس نے جعلی مقدمہ بنا کر گرفتار کر رکھا ہے، رشتہ دار زبردستی زمین پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اسی لیے جھوٹے مقدمے بنا ریے، پولیس ہمارے درخواستوں اور عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کر رہی، وزیراعظم اور آئی جی پولیس سے درخواست ہے کہ میری والدہ کو فوری چھوڑا جائے اور انصاف اور میرٹ پر کیس آگے بڑھایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں