ڈی سی مظفرآباد نے ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کی دکان سیل اور ایف آئی آر درج کرنے کا عندیہ دے دیا

58

خصوصی انٹرویو ۔ندیم احمد جنجوعہ ڈی سی مظفرآباد
راجہ شعیب محمود کے ساتھ
ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مقررہ ریٹس سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، روزانہ ریٹ لسٹیں جاری کی جا رہی ہیں جن پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا. سبزی فروٹ، مرغ سمیت بیکرز و دیگر روز مرہ کی اشیاء کی خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے تا کہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے. مظفرآباد میں میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ نے سستے بازار کا بھی قیام عمل میں لایا ہے. جہاں پر بازار سے کم قیمت پر اشیاء دستیاب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ ویوز کو انٹرویو دیتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے انتظامیہ نے سستے بازار کا قیام عمل میں لایا ہے یہاں پر سبزی فروٹ، اشیاء خورد ونوش بازار سے کم قیمت پر دستیاب ہونگی،پرائس کنٹرول کمیٹی کے نمائندے ہر روز یہاں پر ریٹس کی چیکنگ کریں گے اور کسی بھی چیز کا ریٹ مقررہ ریٹ سے زائد ہونے پر اس شخص کے خلاف کاروائی ہو گی، انہوں نے کہا کہ سستے آٹے سمیت ہر چیز ہماری کوشش ہے کہ یہاں پر مہیا کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے، انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے دور میں عوام کی سہولت کے لیے ہر وہ اقدام کریں گے جس سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہو ضلع مظفرآباد میں پولیس و مجسٹریٹس متحرک ،رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی کرنے، ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ میں خود بازارمیں موجود سبزی فروٹ گیس سلنڈرز۔ گوشت ۔دودھ دہی اور کریانہ کی دکانوں کا وزٹ کرتا ہوں اور ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کی پڑتال کرتا .اس بار کوئی کاروائی نہیں دکان سیل اور ایف آئی آر درج ہو گی اس بار کسی کو کوئی وارننگ نہیں دی جاے گئ ریٹ لسٹ کو پبلک مقامات پر آویزاں کیاجائے تاکہ عوام علاقہ اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر اور ریٹ چیک کر کے خرید سکیں ۔گیس سلنڈرز کاوزن بھی چیک کیا جاتا ہے اور دکانداوروں کو متنبہ کیا کہ ناپ تول میں کمی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اگر سلنڈرز کا وزن کم نکلا یا غیر قانونی ری فلنگ کی گئی تو متعلقہ دکاندار کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ کرانہ کی دکانوں میں ممنوعہ بڑانڈز کے گھی کی فروخت کے حوالہ سے چیکنگ کی اور دکانداروں کو بتایا کہ لسٹ کے علاؤہ کسی بھی برانڈ کے آئل اور گھی کو فروخت نہ کیا جائے بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رمضان المبارک کے مہینے میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مربوط نظام تشکیل دے دیا گیا اور موثر چیکنگ کے زریعے یقینی بنایا جائے گا کہ صارفین کو اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں ۔میں عوام سے بار بار اپیل کرتا ہوں مقررہ ریٹس سے زائد قمت یا کوئی بھی کرائم دیکھے تو فوراً شکایت کرے اگر حل نہ ہوا تو بات کرے مگر سوشل میڈیا پر ہم بغیر کسی وجہ سے لکھنا شروع کر دیتے ہیں میں ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ موبائل اٹھائیں ۔شکایت کریں رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے خلاف عوام ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حکام کو ایسے قانون شکن عناصر کی نشاندہی کریں.
جو کہ ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرتے، مال مہنگا فروخت کرتے ہیں،بدتمیزی سے پیش آتے ہیں ،ناقص گھٹیا مال فروخت کرتے ہیں ،مانگنے پر رسید نہیں دیتے یا کسی بھی طرح صارف کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں .ذمہ دار شہریوں کا فرض ہے کہ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے قانون شکن عناصر کی تصویر،ویڈیو، یا تحریری شکایت ان نمبروں پر کریں .
اس یقین کے ساتھ کہ کاروائی لازماً ہو گی کیونکہ اس مرتبہ جرمانہ نہیں ہو گا دکان سیل اور ایف آئی آر درج ہو گی.انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ نا جائز منافع خوری نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں