مظفرآباد ( نامہ نگار) آئی کیر بلنگ نے، جو ایک پرائیوٹ امریکی میڈیکل بلنک کمپنی ہے امریکہ میں کک کاؤنٹی کی سرکٹ کورٹ میں مقدمہ کیا. عدالت میں داخل کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آئی کیر بلنگ کے طرف سے پیش کی گئی خدمات کے لیے ڈیبنی ادایئگی کرنے میں ناکام رہا ۔ دستاویز کے مطابق ڈیبنی کو غیر ادا شدہ انوائسز جن کی کل رقم پندرہ ہزار نو سو اکسٹھ ڈالربنتی ہے آئی کیر بلنگ کو ادا کرنا تھی جو نہیں کی گئی ہے. ان بقایاجات کے علاوہ ہرجانہ ، لیٹ فیس اور اٹارنی فیس ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق آئی کیربلنگ نے 22 ستمبر 2021 کو ڈیبنی بیہیویرل ہیلتھ ہسپتال کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے تحت ہیلتھ کئیر کلیمز کے عوض انشورنس کمپنیوں اور مریضوں سے ادائیگی حاصل کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا مطلوب تھا۔ دستاویزات کے مطابق آئی کیر بلنگ نے معاہدے کے مطابق خدمات انجام دیں مگر ڈیبنی بیہیویرل ہیلتھ ہسپتال نے ادائیگی نہیں کی.
ڈیبنی بہیویرل پیلتھ ہسپتال، شکاگو الینوائے میں کارپوریشن کے طور پر کام کر رہی ہے۔ آئی کیر بلنگ شعبہ طب میں اہمیت کی حامل ہیں۔ کلچ بزنس ریٹنگ پلیٹ فارم میڈیکل بلنگ کے شعبہ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 100 نامور میڈیکل بلنگ کمپنیوں کی فہرست میں آئی کیئر بلنگ کو پہلے نمبر کا درجہ دیا ہے.
فوربز نے، جو پوری دنیا میں مالیاتی اور کاروباری شعبہ میں ایک سند کے طور پر مانا جاتا ہے،آئی کیر بلنگ کو ہسپتالوں کے لیے ایک بہترین انتخاب قرار دیا ہے۔واضع رہے کہ آئی کیر بلنگ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کشمیری نژاد اسرار کاظمی شعبہ صحت میں ناصرف معروف ہیں بلکہ ان کے پاس متعلقہ شعبہ کا وسیع تجربہ موجود ہے۔ وہ ایک نامور امریکہ. پبلک کمپنی کیرکلوڈآئی کارپوریشن میں اہم عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔اسرار کاظمی کی طرف سے دائر کیا گیا مقدمہ الینوائے کے قانون کے مطابق چلے گا کیونکہ دونوں فریق کک کاؤنٹی میں ہیں۔ اس مقدمے کی سماعت 18 مارچ 2024 سے شروع ہوچکی ہے. ۔ کچھ سماعتیں ذاتی طور پر اور کچھ آن لائن زوم کااستعمال کرتے ہوئے ہوں گی۔