مظفرآباد( سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتاز نے کہا ہے کہ ہے کہ پی ٹی آئی صدر جماعت سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں متحد ہے مخالفین 9 مئی کے بعد مسلسل غائب رہے لیکن سردار عبدالقیوم نیازی مسلسل جماعت کو فعال کرنے اور مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔
9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر مشکل وقت تھا مشکل وقت میں آزاد کشمیر میں صدر جماعت نے میدان میں رہ کر مقابلہ کیا اور عمران خان کی ہر کال پر مسلسل احتجاج کرتے رہے۔صدر جماعت نے انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر جماعت کو گراس روٹ لیول تک پہنچایا اور مزید تنظیم سازی کا عمل جاری ہے جس سے سازشی عناصروں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی کامیاب ان سے برداشت نہیں ہوتی۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے پاکستان کے عام انتخابات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں کی الیکشن کمپین بھرپور انداز میں چلائی اور ان کی کامیابی کیلئے پاکستان میں مقیم کشمیریوں کا ووٹ عمران خان کو دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سردار عبدالقیوم نیازی کو بانی چیئرمین عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
عمران خان کی اعتماد کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت چیئرمین بیرسٹر گوہر،عمر ایوب اور شیر افضل مروت،علی محمد خان شہریار آفریدی سمیت دیگر قیادت نے سردار عبدالقیوم نیازی کی عمران خان سے وفا اور مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
سازشی عناصر جھوٹے پروپیگنڈے کرنے سے باز آجائیں ہمارا شرافت کر کمزوری نہ سمجھا جائے ہمیں جواب دینا آتا ہے آزاد کشمیر میں پرویز خٹک کی باقیات کو ختم کریں گے اور جلد عوام کی مینڈیٹ سے سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بنائیں گے.