اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کشمیر کونسل لاجز میں 3 بیڈ اپارٹمنٹ نمبر 001 اپنے ایڈیشنل سیکرٹری آزاد کشمیر راشد کلیم کو غیر قانونی طور پر الاٹ کر دیا۔واضع رہے کہ وزیراعظم پاکستان کو بحثیت چئیرمین کونسل اور صدر آزاد کشمیر کو بحثیت وائس چئیرمین کونسل 3 بیڈروم کے لاجز الاٹ ہوتے ہیں۔ج
س کی باقاعدہ منظوری وزیراعظم پاکستان نے لاجز الاٹمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر دی تھی۔یاد رہے کہ انوار الحق سپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الاٹ لاجز نمبر 101 پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ممبران کشمیر کونسل نے خالی ہونے والے لاجز آزاد کشمیر کے سابق وزرائے اعظم اور وزراء کو الاٹ کرنے کی تجویز دے رکھی تھی۔
کونسل لاجز کی بلڈنگ پی سی ون کے مطابق ممبران اور کونسل ملازمین کے رہائشی مقاصد کے لئے بنائی گئی تھی۔جس کے کمرشل استعمال پر پابندی ہے۔لیکن اس رہائشی بلڈنگ کا وزیراعظم آزاد کشمیر نے کمرشل بنیادوں پر بھی استعمال شروع کر رکھا ہے۔