بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لیے پانی سے روزہ افطار کرکے احتجاج ریکارڈ کرادیا

37

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں گریڈ 1-16 ملازمین کے دیرینہ مطالبات پورے نہ ہونے پر حسب وعدہ آج ملازمین کی نمائندہ جماعت مزدور اتحاد گروپ (اسوا) نے اپنے ملازمین کے جائز حقوق کے لیے ایڈمن بلاک IIUI کے سامنے انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے کیلئے احتجاجی طور پر سادہ پانی کے ساتھ روزہ افطار کیا اور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ایک دفعہ پھر مطالبہ کیا کہ ان کے تمام تر معاملات کو اس رمضان کے بابرکت مہینے میں پورا کیا جائے۔تاکہ ملازمین کی معاشی پریشانی کم ہو سکے۔

اسوا کت ترجمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ مطالبات پورا ہونے میں ناکام رہہ تو جامعہ کے گریڈ 1-16 ملازمین 2 اپریل 2024 کو بھر پور احتجاج کیلئے تیارر ہیں اور وہ تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک حقوق کا حصول ممکن نہیں ہو جاتا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں