آصف جاوید المعروف غازی اویس ڈار کی رحلت پر سید صلاح الدین احمد کا تعزیتی پیغام

40

مظفر آباد (سٹیٹ ویوز)آصف جاوید المعروف غازی اویس ڈار سامراج کے خلاف تحریک مزاحمت کے ایک اعلیٰ کردار کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائینگے۔گو کہ ان کی جدائی انتہائی تکلیف ده ہے مگر ہر ذی روح نے موت کا مزہ چکھنا ہے’اویس ڈار بھی اپنے رب سے ماہ مقدسہ میں جاملے۔

ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے ذرائع ابلاغ کے نام جاری کیے گئے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ البدر مجاہدین کے رہنما مرحوم غازی اویس ڈار نے میدانِ کارزار میں دشمن قابض افواج کے خلاف سینکڑوں معرکوں میں حصہ لیکر حقیقی معنوں میں بھارتی فوجیوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔

درجنوں بار دشمن کو زچ کرکے کریک ڈاؤن توڑا۔ جب تک میدان کارزار میں تھے قابض افواج پر ان کا رعب اور دبدبہ طاری تھا۔وہ چیتے کے جگر کا مالک تھا ‘خاص کر بدنام زمانہ اخوان اور ٹاسک فورس کا قلع قمع کرنے میں اس مرد مجاہد نے اہم کردار نبھایا۔ وہ توکل،بہادری اور شجاعت کا پیکر تھے ان کی جدائی تکلیف دہ ہے ۔

ایسے بہادر اور غازی ظالم قوتوں کے خلاف مزاحمتی تحریکوں کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ دنیا عارضی ٹھکانہ ہے اور یہاں سے ہر ذی روح کو دائمی دنیا کی طرف منتقل ہو نا ہے ۔واضح رہے کہ غازی اویس ڈار آج 22 مارچ 2024جمعتہ المبارک کی صبح حرکت قلب بند ہونے کے باعث اپنے رب کے حضور پیش ہوئے ۔

سید صلاح الدین احمد نے ان کی مغفرت و بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ مرحوم کے نقش قدم پر چل کر مجاہدین کشمیر کی جدوجہد حصول منزل تک ان شاء اللہ جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں