کراچی کے ماہی گیروں نے ایک دن میں ایک ارب کما لیا

37

کراچی: کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت مہربانی ہوگئی، ماہی گیروں کی تین لانچوں ںے 700 سے زائد سوا مچھلیاں پکڑلیں جن کی بازار میں مالیت ایک ارب روپے کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق کیٹی بندر کے قریب بحیرہ عرب کی کائنر کریک میں مچھیروں کے جال میں قیمتی سوا مچھلیوں کی بڑی تعداد آگئی۔

ماہی گیری سے وابستہ حنیف حقا جت کی تین کشتیوں الریاض، ال ابراھیم اور الزینل کے جال میں سب سے زیادہ 700 سوا مچھلیاں آئیں جن کی قیمت مارکیٹ میں ایک ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں