مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)ایم ایس ایف آزادکشمیر کے سابق صدر و مسلم لیگی رہنما راجہ تجمل حسین نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان سیاسی حقیقت ہیں،مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر تمام برادریوں اور قبیلوں کے لوگ ان کا دل سے احترام کرتے اور ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں ،
راجہ فاروق حیدر خان آزادکشمیر کا برانڈ ہیں راجپوت برادری و قبیلے کے وہ بلاشرکت غیرے متفقہ سربراہ ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت ان کے معاملے کو ہلکا نا لے،
انہوں نے اپنی ذات ،خاندان یا قبیلے کی بات نہیں کی بلکہ اجتماعی مسائل اور عام آدمی خواہ وہ ملازم ہو یا کاروباری ہو یا ٹھیکیدار یا مزدور کے مسائل پر بات کی
راجہ فاروق حیدر خان نے کبھی چھوٹی یا غیر معیاری بات نہیں کی ان کی آزادکشمیر بھر میں مقبولیت ان کی دبنگ دلیرانہ حق گوئی ہے ہر باغیرت شہری ان کے ساتھ ہے، کشمیر کے حوالے سے بھی راجہ فاروق حیدر پر آر پار کے لوگ اعتماد کرتے ہیں ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے راجہ تجمل نے کہا کہ میں مظفرآباد میں طلبا یونین کا آخری عہدیدار تھا اس کے بعد انتخابات ہی نہیں ہوے جس کے باعث قیادت کا فقدان ہے آج سیاست ٹوٹی نلکے اور سکیم تقرری تک محدود ہوکر رہ گئی ہے
جس سے معیار انتہائی گر گیا ہے لیکن اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو نظریہ کی بات کرتے ہیں سیاسی قیادت کا فرض ہے کہ وہ درست اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے