پاکستان نے امریکن سماجی ادارے یو ایس ایڈ کی خدمات کے اعتراف میں ہلال قائد اعظم ایوارڈ سے نواز دیا

42

اسلام آباد(سید خالد گردیزی/سٹیٹ ویوز) پاکستان نے امریکن سماجی ادارے یو ایس ایڈ کی خدمات کے اعتراف میں ہلال قائد اعظم ایوارڈ سے نواز دیا۔23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کو پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران انکی خدمت پر ‘ہلالِ قائداعظم’ ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز امریکہ اور پاکستان کے درمیان گہری شراکت داری اور ترقی میں تعاون کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اظہار ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سمانتھا پاور کی جانب سے پاکستان میں یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر، کیٹ سوم وونگسری نے اس ایوارڈ کو وصول کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں ایڈمنسٹریٹر پاور نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یو ایس ایڈ کے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت کو تسلیم کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

2022 کے سیلاب کے دوران، امریکہ یو ایس ایڈ کے توسط سے امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہا۔ امریکہ نے اس مد میں مجموعی طور پر $215 ملین سے زیادہ کی امداد فراہم کی جس میں امریکی شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے $37 ملین سے زیادہ کی امداد بھی شامل ہے۔ اس امداد سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ضروری سامان، ہنگامی پناہ گاہ، صاف پانی، خوراک اور ادویات فراہم کی گئیں ۔ فوری امداد کے علاوہ، USAID آفات سے نمٹنے اور فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں