پلندری( سٹیٹ ویوز) خدیجہ زرین خان فاونڈیشن کے زیر اہتمام ریاست بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جزبے سے منایا گیا ، مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز کالج پلندری ضلع سندھوتی میں ہوا تقریب کی مہمانِ خصوصی ممتاز ماہر تعلیم و سماجی رہنما چیر پرسن KZK فاونڈیشن محترمہ خدیجہ زرین خان تھیں.
تقریب آمد پر محترمہ خدیجہ زرین خان کا پر تپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستے پیش کیۓ گے ، تقریب میں عوام علاقہ سمیت سول سوسائٹی انجمن تاجران وکلاء حضرات سمیت سیکڑوں طلبہ و طلبات اور معلمین نے شرکت کی تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمت ضلع کونسلرز صاحبان نے شرکت کی.
تقریب میں تلاوت نعت کے بعد ترانے ملی نغمے ٹیبلوز اور تقاریر پیش کی گئی ، تقریب سے محترمہ خدیجہ زرین خان نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اترے وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو، 23 مارچ،ایک عہد،ایک عظیم دن،ایک عزم کا نام ہے.23مارچ 1940،،،پاکستان کی اساس کادن 23مارچ،حقیقی اسلامی نظریےکی فتح کا دن 23 مارچ،حب الوطنی کےثبوت کادن، 23 مارچ،وطن کی مٹی سےپیارکےاظہارکادن آئیے اس 84 ویں یوم پاکستان پر’ہم سب کشمیری و پاکستانی عہد کریں کہ اپنے وطن کے خلاف اندرونی و بیرونی دشمنوں او ر سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے.
23مارچ 1940 کو منٹو پارک لاہور سے اٹھنے والی تحریک نے ہمیں اک ملک دیا اک آزاد اسلامی ملک اب ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس کی بقاء کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں ہمیں رنگ نسل زات پات سے بالا تر ہو کر نہ سندھی نہ پنجابی نہ بلوچی نہ خیبر خواہ بن کر رہنا ہے ہمیں ایک پاکستانی بننا ہے اور قائد کے رہنما اصولوں ایمان اتحاد تنظیم کو مقدم جان کر اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہےآخر میں محترمہ نے افواجِ پاکستان زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد ،آزاد کشمیر پائندہ باد کے نعرےلگوائے.
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسم کی گئی۔دریں اثنا 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر PWD ریسٹ ہاٶس پلندری (سدھنوتی ) میں پرچم کشاٸی کی تقریب ہوئی جس میں کے زیڈ کے فاٶنڈیشن کی چیٸر پرسن محترمہ خدیجہ زرین خان نے انتظامیہ کی بھرپور دعوت پر شرکت کی ۔پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا، محترمہ نے کہا کہ آج ہم سب اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ وطن کی محبت آخری سانس تک ہماری رگوں میں دوڑتی رہے گی ۔ وطن کی ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہیں ۔