راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں ڈائریکٹو ریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے ذیر اہتمام انٹر فیکلٹیزقرآت و نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔قرآت کے مقابلوں میں فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز سے کاشان احمداور میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے انعام الحق نے حاصل کی۔قرآت کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز کے محمد سلطان اقبال نے حاصل کی۔
تیسری پوزیشن شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے طالب علم حافظ طلحہ شہزاد کے نام رہی۔دوسری جانب نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن فیکلٹی آف ایگریکلچر کے طالب علم بہزاد علی نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن دو طلبہ نے حاصل کی جن میں فیکلٹی آف بیسک سائنسز سے ارشاد احمداورفیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز سے کاشف علی شامل ہیں۔
نعت خوانی میں تیسری پوزیشن منیجمنٹ سائنسز کی طالبہ عذرا خاتون کے نام رہی۔مقابلے کے شرکاء طالب علموں نے اپنی مخصوص جادؤئی آواز سے سماں باندھ دیا جسے شرکاء نے کھل کر داد دی۔ججز کے پینل میں معروف نعت خواں،شاعر اور سیاسی،سماجی رہنما فاروق حسین صابر،جبکہ شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمنٰ اور خطیب جامعہ مسجد پونچھ یونیورسٹی مولانا محمد کلیم شامل تھے۔
واضع رہے کہ فیکلٹی لیول پر مقابلے میں شریک طلبہ کا انتخاب بین الشعبہ جاتی مقابلوں کے بعد کیا گیا۔دریں اثناء رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف خان نے بحثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں مقابلے میں شریک طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ جامعہ پونچھ میں تسلسل کے ساتھ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد اس لئے کیا جاتا ہے تاکہ آ پ کی صلاحیتوں میں نکھار آئے۔
تلاوٹ اور نعت کے مقابلوں کاا نعقاد عموما رمضان کے بابرکت مہینہ میں کیا جاتا ہے۔انھوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ضرور شرکت کیا کریں۔یہی چیزیں نا صرف آپ کی صلاحیتوں کو نکھاریں گی بلکہ یہی آپ کے لئے ماضی کی یادیں بن جائیں گی۔مقابلے کے چیف جج فاروق حسین صابر نے رمضان میں دوسروں کو روزہ افطارکرانے کی اہمیت،مفہوم اور آج کے دور میں پسے ہو ئے طبقات کی معاونت کی اہمیت پر اظہار خیال کیا ساتھ میں اپنا کلام بھی پیش کیا۔
قبل ازیں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد ذبیر عباسی نے مقابلے میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورپروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ججز کے فرائض سر انجام دینے والوں میں ڈاکٹر عبدالرحمنٰ نے نتائج کا اعلان کیا۔