اسلام آباد : صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ قائد پاکستان عمران خان کے خلاف سائفر سمیت تمام کیسز جعلی ہیں ، پی ٹی آئی کے خلاف جاری سیاسی انتقام انتہا کو پہنچ چکا ، پی ٹی آئی کے پاس سڑکوں آنے کا سوا کوئی آپشن نہیں ، پی ٹی آئی بھرپور پر امن احتجاج کرے گی اور اگر دھرنے کی ضرورت پیش آئی تو دھرنا بھی ضرور دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکوٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ 8 فروری کو پاکستان عوام نکلی اور عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے ووٹ دیے ۔ پھر پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا اور نتائج تبدیل کیے گئے اور فارم 47 کے ذریعے پنجاب اور وفاق کی حکومت بنائی گئی ۔ یہ حکومت زیادہ دیر چل نہیں سکتی۔ انہوں نے میڈیا نمائندے کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سڑکوں پر نکلے گی ، اپنا حق واپس لیں گے ، عمران خان سمیت تمام قائدین و کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ عدالتوں سے بھی امید کرتے ہیں سیاسی کیسز کو جلد ختم کریں گے اور عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے گا۔صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ سائفر کیس نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے ، اس کی جھان بین بھی ہوگی کہ آیا ایسی صورتحال کیوں بنی ، کونسی بیرونی قوتیں شامل تھیں ؟ عدالتوں سے امید ہے کہ قوم کے ساتھ انصاف ہوگی۔
عمران خان کے خلاف سائفر سمیت تمام کیسز جعلی ہیں،عبد القیوم نیازی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
36