اسلام آباد:سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں آج مشترکہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن اپنے آفیسرز کے دفاع کے لئے بھرپور آواز بلند کرے گی۔ کسی بھی گروپ یا افواہ پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں جنرل سیکریٹری نعمت اللہ مسعود پریزیڈنٹ چوہدری عامر شہزاد چہرمین ریاض خان سیکریٹری ایڈمن عبد الرحیم گاذر ۔ سیکریٹری فنانس آفتاب احمد۔ اصغر امام جواہنٹ سیکریٹری شبیر تنولی اور ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔ جنرل سیکریٹری سی او اے نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ان لوگوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جو سی ڈی اے افسران کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن نے چہرمین سی ڈی اے سے پرزور اپیل کی ہےان عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے ۔
سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مشترکہ طور پر قرارداد منظور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
70