اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی طرف سے تعریفی پیغام میں کہا گیا ہیکہ کھلے سمندر میں بے قابو آگ میں پھنس جانے والی ایرانی ماہی گیروں کی کشتی کی مدد کی کال پر فعال اور ایمانداری سے جواب دینے پر میں پاک بحریہ کی تہہ دل سے تعریف کرنا چاہتا ہوں کہانھوں نے ہمارے 8 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے اس بار پوری چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بین الاقوامی پانیوں پر ریسکیو اور انسانی امداد کے آپریشنز میں ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون ہے۔ ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک کی تاریخ میں ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
کھلے سمندر میں بے قابو آگ میں پھنس جانے والی ایرانی ماہی گیروں کی کشتی کی مدد پر ایرانی سفیر کی پاک بحریہ کی تعریف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
80