40

راولاکوٹ :جموں کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ و افطار ڈنر پروگرام کا انعقاد

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز)جموں کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں راولاکوٹ میں استقبالیہ افطار ڈنر پروگرام کا انعقاد ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی نومنتخب چیئرمین پی ایس ایف سردار فوزیب خان تھے جبکہ پروگرام کی صدارت سابق مرکزی وائس چیئرمین سردار رئیس خان نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی رہنما پی ایس ایف چوہدری سمیع گجر نے ادا کیے ۔

پروگرام میں خصوسی شرکت سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد ، مرکزی سیکرٹری جنرل پی ایس ایف آزاد کشمیر سردار ارباز مصطفی، مرکزی سیکرٹری مالیات پی ایس ایف اسامہ اکرم ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکرام سجاد راٹھور، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر بلال کاظمی نے شرکت کی ۔ چیرمین جموں کشمیر پیپلز اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے ہمراہ ضلع باغ کی نو نامزد تنظیم پی ایس ایف مہتاب منظور، عاصم بیگ، اورنگزیب مغل، احسان کبیر، عمان جمیل، معاذ مغل و دیگر بھی پروگرام میں شریک رہے۔

نومنتخب کابینہ کو رائے چوک سے ریلی کی صورت میں ریسوو کیا۔پروگرام سے ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پونچھ سردار عامر خورشید ، مرکزی ڈپٹی آرگنائزر پیپلز پارٹی اعجاز صدیقی ، سابق سیکرٹری جنرل پیپلز لائرز فورم راجہ اعجاز ایڈوکیٹ ، مرکزصدر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ چار حمید افضل ، سابق ممتاز طالب علم رہنما سردار ساقب فاروق ، آصف اعظم ، رہمنا پی ایس ایف سردار علی داؤد ، چوہدری بلاول ، حیدر علی ، نجف خان، وقاص صادق، ابتسام خان ، وجاہت گلگتی اور دیگر نے نے خطاب کیا ۔

پروگرام کے اختتام پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے حصوصی دعا کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں