41

سید صلاح الدین احمد نے داعی اتحاد امت،خطیب اسلام مولانا عبدالقادرندیم کی جدائی کو انتہائی تکلیف دہ قرار دے دیا

مظفر آباد (سٹیٹ ویوز) داعی اتحاد امت،خطیب اسلام، مجاہدین کشمیر کی دینی وفکری تربیت کرنے والے الاستاد مولانا عبدالقادرندیم کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے۔ایسے حق پرست علما پوری امت کا اثاثہ اور ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین احمد نے حزب کماند کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم مولانا عبد القادر ندیم نے اتحاد امت کے داعی اور تحریک آزادی کشمیر کے فکری ونظریاتی محاذ کے ایک متحرک اور سرگرم رہنما کی صورت میں زندگی کے آخری لمحات تک نا قابل فراموش کردار نبھاکر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ان کی جدائی سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا جسے پر کرنا انتہائی مشکل ہے۔

مرحوم جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے فعال رکن اور اتحاد العلما کونسل کے آزاد کشمیر کے سربراہ تھے۔مرحوم نے تن من دھن اسلام کی سربلندی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے اپنے آپ کو وقف کیے رکھا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انہیں حریت پسند حلقوں کیساتھ ساتھ مختلف مکتبہ فکر اور مسالک سے وابستہ حق پرست علما انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ مرحوم الاستاد استاذمولانا عبدالقادرندیم کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہ تکلیف ہر حریت پسند کشمیری اس وقت پوری شدت سے محسوس کررہا ہے۔

مرحوم نے ہزاروں مجاہدین و مہاجرین کی فکری و نظریاتی تربیت میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔وہ آخری سانس تک حزب المجاہدین کے شعبہ دعوت و تبلیغ سے بھی وابستہ رہے اور ان کے گفتار و کردار نے مجاہدین و مہاجرین کو ان کا گرویدہ بنالیا۔اجلاس میں ان کی جنت نشینی اوربلندی درجات کی خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر،اسلام کی سربلندی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے پوری قوت سے جدوجہد جاری رہے گی۔ان شا اللہ سلیم ہاشمی ترجمان حزب المجاہدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں