راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز)ممتازدانشورانجینئرغازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کے فرزندسردارجاویدابراہیم خان انتقال کرگئے۔ نمازجنازہ خان اشرف خان اسٹیڈیم راولاکوٹ میں اداکردی گئی۔نمازجنازہ میں سرکردہ سیاسی،مذہبی سماجی وکلاء طلباء اساتذہ ڈاکٹرزپروفیسرزکے علاوہ ہزاروں افرادنے شرکت کی۔
بعدمیں انہیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں کوٹ متے خان غازی ملت سردار محمدابراہیم خان مرحوم کے مزارکے احاطے میں سپردخان کردیاگیا۔ان کی وفات سے کشمیری ایک باصلاحیت دانشور،انجینئراورعلمی شخصیت سے محروم ہوگئے۔وہ ساری زندگی اپنے مشن کے ساتھ وابستہ رہے وہ سردارخالدابراہیم خان مرحوم کے بڑے بھائی تھے اورجموں کشمیرپیپلزپارٹی کے صدرممبراسمبلی سردارحسن ابراہیم خان کے تایاتھے.
ان کی وفات نے سب کوسوگوارکردیا۔مرحوم نے سوگواران میں ایک بیٹی اوربیوہ چھوڑے ہیں۔مرحوم 79کی عمرمیں وفات پائے۔آپ بانی آزادکشمیرسردارمحمدابراہیم خان مرحوم کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔سردارمحمدابراہیم خان کے تین بیٹے تھے جویکے بعددیگرانتقال کرگئے، جن میں سردارجاوید ابراہیم، سردارخالدابراہیم خان اورسردارفاروق ابراہیم خان تھے۔مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے اورسی ایم ایچ راولاکوٹ میں زیرعلاج رہے۔
محروم سردارجاویدابراہیم خان آٹوانجینئرتھے اپنے شعبہ سے انتہائی لگاؤرکھتے تھے۔انہوں نے بے شمارگاڑیاں ڈیزائن کیں اورانہیں بنایا۔قومی عالمی میڈیانے سردارجاویدابراہیم خان کی تیارکردہ گاڑیوں کے نمونے بھی دیکھائے اوران کے انٹرویوبھی نشرکیے۔ان کے انتقال پرمختلف سیاسی وسماجی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سول سوسائٹی وکلاء نے ان کی وفات پردکھ کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔