آزادکشمیر کے ممتازو معروف صحافیوں عامر محبوب اور راجہ کفیل احمد کو گرفتار کیے جانے کی اطلاع پر اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر اسمبلی نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

101

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے سوشل میڈیا میں آنے والی خبروں جن میں آزادکشمیر کے ممتازو معروف صحافیوں عامر محبوب، راجہ کفیل احمد کو گرفتار کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارلحق سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خبرکی فوری تردید کرائیں کہ بیس کیمپ حکومت ممتاز صحافیوں کی گرفتاری کی متحمل نہیں ہوسکتی.

بھارت کو ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے عالمی سطح پر ہمیں بدنام کرنے کیلئے ایک موثر ہتھیار مل جائے گا. خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کو اگر ان کے مشیر /وزیر نے واقعی ایسا کوئی مشورہ دیا ہے تو انہیں چاہیے کہ ایسے نادان مشیران وزیروں سے دور رہیں اگر یہ ان کی اپنی سوچ ہے تو پھر اپنی حکومت اور اپنے پاؤں پر کلہاڑی خود مار رہے ہیں.

ہمارا دین اسلام تو ہمیں یہ درس /اجازت دیتا ہے کہ خلیفہ وقت سے بھی ایک عام بدو یہ پوچھنے کی جرات رکھتا ہے کہ دوسری چادر کہاں سے لائی جب کہ ہر کسی کو ایک ایک چادر ملی تھی، آپ کی گڈ گورننس کے دعوؤں کے مطابق بھی میڈیا، سیاسی مخالفین کی تنقیدسنا کریں اس سے اصلاح ہی ہوتی ہے، ریاست میں سب اچھا نہیں ہے، جو رپورٹس آپ کو دی جاتی ہیں وہ آپ کے سجن نہیں دشمن ہیں اس لیے عامر محبوب اور راجہ کفیل خان کے حوالے سے اگر کوئی ایسی ایف آئی آر یا حکومت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو اس سے باز آ جائے یہی ریاست کے مفاد میں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں