اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

47

اسلام آباد(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی اعلی ترین قومی اور شاندار دفاعی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے تاکہ انکے تجربات سے وسیع سطح پر فائدہ اٹھا جاسکے، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے انتہائی بحرانی حالات میں پاک فوج کی کمان سنبھالی جبکہ اس وقت ملک معاشی و دفاعی لحاظ سے برے حالات سے دوچار تھا، دہشتگردی کا دور دورہ تھا اور ملک بھر میں سیکیورٹی مسائل سر اٹھائے ہوئے تھے.

اسکے ساتھ ساتھ مختلف سرحدوں پر بھی حالات خراب تھے اور آئے روز پڑوسی مملک سے سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہورہی تھیں ایسے میں نئے آرمی چیف کے لیے ان حالات سے نبردآزما ہونا اور ان حالات پر قابو پانا بہت مشکل تھا لیکن جنرل عاصم منیر نے جرآت، جوانمردی اور اعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ناصرف ان حالات پر قابو پایا بلکہ معاشی میدان میں بھی پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، ایک سوال کے جواب میں کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ جنرل حافظ سید عاصم منیر کے دلیرانہ فیصلوں سے آج پاکستان معاشی اور دفاعی محاذ پر مستحکم پوزیشن پر آچکا ہے اور معاشی استحکام کیساتھ ساتھ سیکیورٹی مسائل بھی ختم ہورہے ہیں.

جو انکی شاندار قومی و دفاعی خدمات کا منہ بولتا ہے، انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ آرمی چیف کی خدمات سے مزید استفادہ حاصل کیا جائے اور جنرل حافظ سید عاصم منیر کو ترقی دیکر فیلڈمارشل تعینات کیا جائے اس کے لیے وزارت دفاع فوری طور پر اس حوالے سے سمری تیار کرے اور وفاقی کابینہ کو بھیجے جبکہ کابینہ ڈویژن اس سمری کی فوری منظور کرکے صدرمملکت کو بھیجے تاکہ محسن پاکستان جنرل حافظ سید عاصم منیر کو پاکستان کی خدمت کا زیادہ موقع مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں