دہیرکوٹ (سٹیٹ ویوز )دہیرکوٹ میں موجود گوشت کی دکان سیل کر دی گئی.دہیرکوٹ بازار میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے صدام نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری اور ایس ایچ او عرفان گیلانی کا پولیس کی نفری کے ہمراہ دکان سیل کرنے کا حکم۔عینی شاہدین کے مطابق گوشت سے بدبو آ رہی تھی جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ گوشت کسی حرام جانور کا ہو سکتا ہے .
اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گوشت ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری بھیجا جا رہا ہے ۔ایسے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی جو عوام کے ساتھ دھوکا دہی کرتے ہیں ۔مانیٹرنگ کا نظام مو ثر بنا دیا گیا ہے۔ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ عوام مضر صحت اشیاء خوردونوش ،بدبو دار گوشت ،مرغیاں ،سبزیات و دیگر لینے سے اجتناب کریں ۔