این ایس ایف راولاکوٹ کی تنظیمِ نو،حنان بابر چیئرمین ، تابش خالق جنرل سیکرٹری منتخب

68

راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سٹی یونٹ کے زیر اہتمام پوسٹ گریجوایٹ کالج گراؤنڈ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا. افطار ڈنر میں این ایس ایف جامعہ پونچھ، پوسٹ گریجوایٹ کالج، پونچھ میڈیکل کالج کے یونٹس سے سینکڑوں طلبہ کے علاوہ مرکزی صدر خلیل بابر، سابق صدر بشارت علی خان، ضلعی چیئرمین مجیب خان، جنرل سیکرٹری دانش فدا و دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی.

افطار ڈنر کے موقع پر این ایس ایف راولاکوٹ کی تنظیم نو کرتے ہوئے نئے سٹی یونٹ کا انتخاب کیا گیا. نئے منتخب ہونے والے سٹی یونٹ میں حنان بابر چیئرمین، سمیع سعید وائس چیئرمین، تابش خالق جنرل سیکرٹری ، سرمد قیوم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ہمایوں اکبر آرگنائزر، ہرہان خان سیکرٹری مالیات، حماس آزاد انچارج سٹڈی سرکل اور علی اکبر کو سیکرٹری نشرو اشاعت کے طور پر منتخب کیا گیا ہے. نو منتخب سٹی یونٹ کے ذمہ داران سے مرکزی ایڈیٹر ‘عزم’ بدر رفیق نے حلف لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں