اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام، پاکستان و آزاد کشمیر کی درجنوں اہم سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین کورٹ چودھری محمد اختر کی میزبانی میں اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ہونے والی افطار ڈنر سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، سابق سرجن جنرل پاکستان ارمی میجر جنرل (ر) نگار جوہر، میجرجنرل ریٹائرڈ محمد امتیاز خان، سابق سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل اکرام الحق، ریٹائرڈ ائیر چیف مارشل سہیل امان ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین، چیئرمین ڈی واٹس گروپ ظفر بختاوری، لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف رابی سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر رفیق سمیت درجنوں اہم سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نےیتیم بچوں کی پرورش اور کورٹ کے دوسرے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ نے یتیم خانوں کا تصور ہی بدل دیا ہے۔ میں خود کورٹ میں گیا ہوں اور بچوں سے ملا ہوں، انہیں وہاں پر وہ سب سہولتیں میسر ہیں تو بہت سارے امیر خاندان بھی اپنے بچوں کو نہیں دے پاتے۔
چیئرمین کورٹ چودھری محمد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ اب محض ایک یتیم خانہ نہیں راہ بلکہ ایک ایسا ادارہ بن چکا ہے جو پاکستان سے نکل پر اب پوری دنیا میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔ ہم آزاد کشمیر میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ میرپور میں کورٹ کشمیر کا سب سے بڑا ہسپتال بنا رہا ہے جہاں ضرورت مند اور مستحق لوگوں کو ہر طرح کے علاج کی سہولت مفت مہیا کی جائے گی۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے چیئرمین کورٹ چودھری محمد اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کے مصمم ارادے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وہ جب ارادہ کر لیتے ہیں تو پھر وہ کام کر کے چھوڑتے ہیں۔ اب اگر انہوں نے ہسپتال بنانے کا ارادا کر لیا ہے تو مجھے یقیم ہے وہ مقررہ وقت سے پہلے ہی اس ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کر لیں گے۔
ریٹائرڈ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ چودھری محمد اختر جیسا زیرک اور محتنی انسان کم ہیں ملتا ہے۔ انہوں نے صوابی میں کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کا کام جتنی کم مدت میں مکمل کیا یہ کسی اور کے بس میں نہیں تھا۔