بجلی اور اشیائے ضروریہ سے محرومی ،آزاد کشمیر کی عوام سردار تنویر الیاس خان کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے.حافظ عبدالماجد

77

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )حافظ عبدالماجد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا مختصر دور اقتدار تاریخی کارنامے بیس کیمپ میں سردارتنویرالیاس نے آزاد کشمیر میں قلم وکتاب سے دوستی کا پیغام دیا۔ انہوں نےمعلم القرآن کوآزادکشمیرکے اندر وہ مقام دیاجوتاریخ میں کسی نے نہیں دیا.

اسی طرح بحیثیت مسلمان مساجدکے لئے بجلی فری کی۔ اور نوجوانوں کو خودکفیل بنانے کےلیے ایک روڈمیپ دیا.کشمیر کاز کےلیے عملی اقدامات کیے اور حقیقی معنوں میں مہاجرین کی حقوق کی جنگ لڑی اور ان کے حقوق ان کی دہلیز پر حل کیے. آج بھی آزاد کشمیر کی عوام سردار تنویر الیاس کی منتظر ہے.

آازاد کشمیر کی غیور عوام سردار تنویر الیاس خان کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ہی کشمیری عوام کو ریلیف ملے گا. وہ صلاحیتوں سے مالا مال شخصیت ہیں. آج تک آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی شے نظر نہیں آ رہی.

موجودہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ موم کے پتلے ہیں عوام ان کی شکلوں اور کارناموں سے نا بلد ہے. پورا آزاد کشمیر آٹے بجلی اور اشیائے ضروریہ سے محروم ہے ان کے دور میں عوام جس طرح بے بسی و بے یارو مددگار زندگیاں بسر کر رہے ہیں کبھی ایسا منظر دیکھنے میں نہیں آیا.

موجودہ حکمران آزاد کشمیر خوراک پانی بجلی و روزمرہ اشیائے ضروریہ کا بحران پیدا کرنے کے تاریخی مجرم ہیں . سردار تنویر کا مورال عوام میں واضح طور پر بلند ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس انسانیت کی خدمت کا سچا جذبہ رکھنے والے سیاسی راہنما ہیں ان کے دل میں عوام کی حقیقی خدمت کے سچے جذبات کا ایک سمندر موجزن ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی ایک کثیر تعداد سردار تنویر الیاس کے ساتھ آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں موجود ہے اور اب یہ قائد عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آ کر آزاد کشمیر کے عوام کی مایوسیوں کو خوشیوں میں بدل ڈالیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں