کوٹلی (بیورو رپورٹ)محکمہ ان لینڈریونیو کوٹلی کی بڑی کارروائی بدوں ادائیگی سیلز ٹیکس معدنی کوئلے سے بھرے ہوئے دو ٹرک ہولاڑ ایکسائز ٹول پوسٹ پر بیرون آزاد کشمیر جاتے روک لئے گئے۔ ضلع کوٹلی کے مقامات دندلی، نڑالی اور برموچ کوئلہ مائینز سے 15 ٹن کوئلہ لے جانے والے دو ٹرک ضبط۔ سیلز ٹیکس چوری کرنے والے دو ٹھیکداروں انعام اللہ، وحید خان اور جہانگیر خان کی گاڑیاں ٹرک نمبر GLT-7286اور C-2496 کو بدوں ادئیگی سیلز ٹیکس ہولاڑ ایکسائز ٹول پوسٹ پر روک لیا گیا۔
محکمہ نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے سیلز ٹیکس وصول کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر انلینڈ ریونیو کوٹلی محمد محمود عالم نے میڈیا کو بتایا کہ معتبر ذرائع سے ان کو اطلاع ملی کہ کوئلے سے بھرے دوٹرک بدوں ادئیگی سیلز ٹیکس بیرون آزاد کشمیر جا رہے ہیں جس پر انھوں نے بروقت کارروئی کرتے ہوئے میرپور ڈویژن کی تمام ٹول پوسٹ پر عملے کو الرٹ کر دیا۔ تاہم یہ دونوں ٹرک ہولاڑ ٹول پوسٹ پر روک لئے گئے۔ سیلز ٹیکس چلان خزانہ سرکار میں جمع ہونے اور رجسٹریش کے بعد ٹرک چھوڑ دیئے گئے۔