اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،سٹیٹ ویوز) صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی طرف سے راولپنڈی اسلام آباد میں فرائض سرانجام دینے والے سینیر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر .قائد حزب اختلاف و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن راجہ شجاعت ، ماجد شریف و دیگر کی بھی شرکت.
افطار ڈنر میں صدر اے کے این ایس امجد چوہدری ، سید اکرم شاہ ، سردار زاہد تبسم ، عامر محبوب ، راجہ کفیل احمد ، بشارت عباسی ، سردار حمید ، جاوید چوہدری ، عابد عباسی، خالد گردیزی ، شہزاد راٹھور ، خاور نواز راجہ ، اعجاز خان ، نثار کیانی ، زاہد بشیر ، رضوان عباسی ، کاشف میر ، محمد بلال رفیق جٹ ، اصغر حیات ، دانش ارشاد، عابد ہاشمی ، علی حسنین نقوی ، ثاقب راٹھور ،مولوی عمر فاروق ، سردار طلحہ ، فیاض محمود ، سہیل رشید ، راجہ شہزاد ، ارحم خان ، نقاش عباسی ،نیگار نیازی و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پرصدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاتی ہے نہ ہی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ، عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں ، ماہ رمضان گزر گیا لیکن عوام کو کوئی رمضان پیکج نہیں ملا ، میری حکومت نے عمران خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج دیا تھا ، آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، قائد پاکستان عمران خان بوگس و سیاسی کیسز میں ہماری نسلوں کیلئے جیل کاٹ رہے ہیں ، انشا اللہ عمران خان عدالتوں میں سرخرو ہوں گے اور وہی ملک مسائل کے گرداب سے نکالیں گے.