مظفرآباد ( سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتاز نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کے سینئیر صحافی چیف ایڈیٹر جموں کشمیر عامر محبوب اور کاشف میر ایڈیٹر راجہ کفیل کے خلاف مقدمات درج کروانے کی اطلاع حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں.
صحافی برادری کی طرف سے آئینہ دکھانے پر دھونس دھمکیوں پر اتر آنا ڈیکٹرشپ کی علامت ہے۔حکومت تنقید برداشت کرنا سیکھے وزیراعظم تنقید کو برداشت کرنے کے بجائے صحافیوں پر مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے جو کہ جمہوری روایات،اقدار کے منافی ہونے کے ساتھ آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے انوار حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں سنئیر وزیر اور انوار الحق اپنی دلی خواہش کو پورا کرنے کے لیے میڈیا پر دباؤ ڈال کر اپنی کارکردگی کو چھپانا چاہتی ہے۔
اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حکومتیں نہیں چلائی جاسکتی اگر حکومت تنقید برداشت نہیں کر سکتی تو حکومت چھوڑ دے سنئیر صحافیوں عامر محبوب اورکاشف میر اور راجہ کفیل نے انوار الحق حکومت کا آئنیہ دکھایا تو برا مان گئے ہیں انوار الحق کے پاس الفاظ کا گھورک دھندا تو ہے لیکن عملاً کام کرنے اور عوام کو کچھ بتانے کو نہیں ہے۔
راجہ فرخ ممتاز نے کہا کہ مہذب معاشروں میں آزادی اظہار رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن آزاد خطے میں اس کے برعکس ہو رہا ہے کہ جب صحافی حکومت کی ناکامیوں کا آئینہ دیکھاتے ہیں تو ان پر جعلی اور جھوٹی ایف آئی آر درج ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہم حکومت کی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے بجائے حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے.