ترجمان اوورسیز پاکستانیز نے عمران خان کی طرف سے آرمی چیف پرلگائے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا

45

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے پی ٹی آئی کے بانی عمران نیازی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں اس نے آرمی چیف جنرل حافظ سیدعاصم منیر پر من گھڑت اور گمراہ کن الزامات لگائے ہیں، اپنے بیان میں کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ عمران نیازی کی طرف سے ایک بار پھر چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر پر من گھڑت اور بیہودہ الزامات لگائے گیے ہیں جنکا حقیقت سے دور تک واسطہ نہیں، جنرل عاصم منیر پاکستانی عوام کے ہیرو ہیں اور پاکستانی عوام انکو نجات دہندہ سمجھتی ہے.

آرمی چیف نا تو سیاست میں مداخلت کررہے ہیں اور نا کسی کے خلاف سازشیں.انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اسکی بیگم اپنے اعمالوں کی سزا بھگت رہے ہیں، آرمی چیف کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ کسی کو سزا دلوائیں، الحمداللہ پاکستانی عدالتیں آزاد ہیں اور جج صاحبان آزادانہ فیصلے کررہے ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ میں نے ماضی میں بار بار کہا اور اب بھی کہتا ہوں کہ عمران نیازی کے کیس ملٹری کورٹس کے حوالے کیے جائیں کیونکہ یہ شخص بیرونی اشاروں پر ملکی اداروں اور شخصیات کیخلاف گمراہ کن مہم چلارہا ہے جو عام پاکستانی کے لیے ہرگز قابل قبول نہیں، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو بھرپور یقین دلاتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانی اور پاکستانی قوم آپکے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں