پیغام پاکستان کی ترویج و اشاعت کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔پیر علی رضا بخاری

58

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)محفل وجدان و پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کی ترویج و اشاعت کے لئے مشائخ و علماء بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔تمام کاتب فکر کے جید علما ء نے اس بات کو سراہا ہے کہ انتئا پسندی ، فرقہ واریت، شدت پسندی ، عدم برداشت ، دہشت گردی کے انسداد کے لئے پیغام پاکستان سنگ میل ثابت ہوا ہےاور یہ دستاویز پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کی قران وسنت کی روشنی میں تیار کردہ بہترین دستاویز ہے جس کی بین الاقومی سطح پر بھی زبردست پذیرائی ہوئی ہے .

آج پیغام پاکستان کے ثمرات نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں جس سے تمام اسلامی ممالک بھی استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عزم کے تجدید کی ضرورت ہے کہ معاشرے سےانتہا پسندی ،فرقہ وارانہ تقسیم ،عدم برداشت و دیگر خرابیوں کے رجحانات کے خاتمہ کے لئے پیغام پاکستان کی روشنی میں منبر و محراب سے پورے عزم کے ساتھ موثر آواز بلند کی جائے گی ۔انہوں نے مشائخ و علماء و عوام سے اپیل کہ کہ ماہ رمضان کی مہمان ساعتوں میں پاکستان کے استحکام ، آزادی کشمیر ، عزہ کے مظلوموں و امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں